اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام کو روسی تیل سے آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا، مصدق ملک

عوام کو روسی تیل سے آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا، مصدق ملک

عوام کو روسی تیل سے آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا، مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے عوام کو آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا۔

تیل اور گیس کی تلاش کیلئے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سے ریفائنری لگے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بطور وزیر مملکت پیٹرولیم وزیر نے میری بہت سپورٹ کی، 14ماہ میں سسٹم میں16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی جبکہ 13کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوگی ہر ماہ لیں یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگو کو ترک کر سکتے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا، پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں، ہم ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، اس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481