اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی رہائی کیلئےگنڈا پورکی تین ماہ کی ڈیڈ لائن

عمران خان کی رہائی کیلئےگنڈا پورکی تین ماہ کی ڈیڈ لائن

عمران خان کی رہائی کیلئےگنڈا پورکی تین ماہ کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو 90 دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔

 

ایک تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یا ہم نہیں یا تم ، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے ، ہمارے ارکان کو بحال نہ کیا گیا تو ہم ان کے وہاں سارے ارکان فارغ کر دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا ،2018 میں اکثریت کم کرنے کیلئے سسٹم بٹھایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ثابت کر دو میں نے کوئی سازش کی ہے جو سزا دو گے مجھے قبول ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا، مولانا اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہو گا، انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481