اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں کھلے مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

273a1340 51a8 4e3e b302 413fec423d76

اسلام آباد میں کھلے مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کوہسار اتحاد کےرکن اور اسلام آباد کے تاجر خالد ستی کے چھوٹے بھائی ارشد ستی اور ان کا 15 سالہ بیٹا عبد الرحمٰن  آئی ٹن فور زلفی مارکیٹ کے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق پندرہ سالہ عبدالرحمٰن رات کے اندھیرے میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے اس میں گر گیا جسے بچانے کی خاطر اس کے والد ارشد ستی نے بھی مین ہول میں چھلانگ لگا دی، تاہم اندر موجود گیس میں دم گھٹنے سے دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، لاشیں نکالنے کیلئے رات گئے ریسکیو کارروائی جاری تھی۔

متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ سی ڈی اے  حکام کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ سی ڈی اے کے کے ڈائریکٹر ملک عطا کو متعدد بار شکایت کی گئی کہ آئی ٹن کے 127 گٹر کے ڈھکن غائب ہیں اورکھلے  مین ہول انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیںلیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
اور وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے مین ہول میں باپ اپنے جواں سال بیٹے کے ہمراہ زندگی کی بازی ہار گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481