اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خضدار، اسکول بس کے قریب دھماکا،2اساتذہ اور 5 بچے جاں بحق

Khuzdar explosion near school bus 2 teachers and 5 children killed خضدار، اسکول بس کے قریب دھماکا،2اساتذہ اور 5 بچے جاں بحق

خضدار، اسکول بس کے قریب دھماکا،2اساتذہ اور 5 بچے جاں بحق

خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2اساتذہ اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، دھماکے میں 2اساتذہ اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا، اسکول بس پرحملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنےکی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے خضدار میں اسکول بس دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں شکست فاش پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، اسکول بس میں معصوم بچوں پر دہشتگردی، سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ نونہالان وطن عزیز کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے پر پوری قوم سوگوار ہے، دہشتگردوں کےسہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481