اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جی ایچ کیو حملہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

جی ایچ کیو حملہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت  9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار

نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت

میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی،کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں،عامر کا ریٹائرمنٹ پر بیان

اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔

فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ۔

جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ

تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481