اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا ● نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ ● مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ● دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند ● پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع ● برطانیہ سے اڈے نہ ملنے پر ٹرمپ مایوس ● مشرقِ وسطیٰ بھر میں میزائل حملے اور ہائی الرٹ نافذ ● آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند

دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی کشیدگی اور معاشی نقصانات کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، اسی لیے حکومت نے توانائی کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اس وقت جنگ جیسی صورتحال ہے اور پورے خطے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے حالیہ حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ توانائی کی بچت اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری دفاتر اب ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے اسکولوں کو فوری طور پر دو ہفتوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی آئندہ دو ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں، فرنیچر، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر سامان کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سرکاری افسران کے بیرونِ ملک دوروں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور سرکاری سیمینارز اب ہوٹلوں کے بجائے سرکاری عمارتوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور ایسے حالات میں پاکستان کو اتحاد، قومی یکجہتی اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ایک مضبوط قوم وہی ہوتی ہے جو مشکل وقت میں باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481