اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا ● نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ ● مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ● دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند ● پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع ● برطانیہ سے اڈے نہ ملنے پر ٹرمپ مایوس ● مشرقِ وسطیٰ بھر میں میزائل حملے اور ہائی الرٹ نافذ ● آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

احمد سہیل صبیر ستی اور آصف ستی کی ملاقات

IMG 20250618 WA0004 2

احمد سہیل صبیر ستی اور آصف محمود ستی کی ملاقات۔  صبیر ستی مرحوم کی کتاب "پہاڑی زبان” کی تقریب پذیرائی پر اتفاق 

 

عظیم لوگوں کی میراث بھی عظیم ہوتی ہے۔ کوٹلی ستیاں کی سر زمین ہر لحاظ سے زرخیر ہے۔ اس دھرتی نے ایسے احباب کو جنم دیا ہے جن کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہی میں سے ایک نام، جن کے لیے بابائے صحافت جیسا لقب بھی ان کی خدمات کا احاطہ نہیں کرتا، جنہوں نے خطہ کوہسار میں صحافت کو نہ صرف پروان چڑھایا بلکہ صحیح معنوں میں اس کی آبیاری کی، عبدالغفور ستی ہے۔  آپ کا شمار ملک کے صف اول کے صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ نے اس دور میں صحافت کی جب وسائل نہ ہونے کے برابر تھے اور خبر کو بورڑ پر لکھ کر لوگوں کو بتایا جاتا تھا۔ عبدالغفور ستی نے اپنے قلم سے خطہ کوہسار کی بے لوث خدمت کی۔  آپ کوہسار کے صحافیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے ۔

آپ کے فرزند آصف محمود ستی، صدر پریس کلب، کوٹلی ستیاں بھی اپنے والد کی طرح انتہائی نفیس طبعیت، ملنسار اور علاقہ کا درد رکھنے والے اور مثبت سوچ کے مالک ہیں۔  آصف ستی کا شمار ضلع مری کے نامور صحافیوں میں ہوتا ہے۔

احمد سہیل صبیر ستی نے آصف محمود ستی سے ان کے دفتر، کوٹلی ستیاں میں ہمراہ عبدالرحیم ستی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران صبیر ستی ایڈووکیٹ کی کتاب "پہاڑی زبان” اور ان کی دیگر کتب کے حوالے سے مفصل گفتگو ہوئی۔ آصف ستی نے کہا کہ صبیر ستی ایڈووکیٹ نے اہل کوہسار کی تاریخ کو مرتب کیا اور علم و ادب کے فروغ کے لیے عملی کوششیں کیں۔ بالخصوص کوٹلی ستیاں اور ستی برادری کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی کتب ان کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔

اس موقع پر صبیر ستی ایڈووکیٹ کی کتاب "پہاڑی زبان” کے حال ہی میں چھپنے والے دوسرے ایڈیشن کی تقریب پذیرائی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔  آصف ستی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے احمد سہیل صبیر ستی کو ہر لحاظ سے تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اس امر پر طمانیت اور خوشی کا اظہار کیا کہ صبیر ستی مرحوم کی اصل میراث مضبوط ہاتھوں میں ہے اور یقینا ان کی روح خوش ہو گی۔

عبدالرحیم ستی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481