اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا ● نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ ● مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ● دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند ● پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع ● برطانیہ سے اڈے نہ ملنے پر ٹرمپ مایوس ● مشرقِ وسطیٰ بھر میں میزائل حملے اور ہائی الرٹ نافذ ● آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

کلام :۔ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ

49f1f0e9 24cb 4107 932e 6fbf06f5112c

عشقَ انوکھڑی پیڑ ، سو سو سول اندر دے ۔
نین وہائم نیر ، اولڑے زخم جگر دے ۔
یہ عشق انوکھا درد ہے ۔اس درد کے اندر سینکڑوں درد اورہیں
آنکھوں سے آنسو رُکتے ہی نہیں ۔جگر پہ کچھ ایسے گھاؤ لگے ہیں
برہوں بکھیڑا سخت آویڑا ، خویش قبیلہ لایم جھیڑا
مارگ، ما ،پیو ، ویر ،دشمن لوک شہر دے
دردِ جدائی کی ٹیسیں بہت سخت ہیں
اپنے رشتےداروں اور خاندان سے میری نہیں بنتی
ماں ، باپ ، بھائی اور سارے شہر کے لوگ مجھے دشمن نظر آتے ہیں۔
تانگ اولڑی ،سانگھ کلھلڑی ، جندڑی جلڑی دلڑی گلڑی
تن من دے وچّ تیر مارے یار ہنر دے
میرا انتظار عجیب ہے ، واسطہ ایک اکیلا ہے،زندگی سوختہ اور بے چارہ دل گلتا (گُھلتا) جا رہا ہے۔جسم و جاں میں تیر لگے ہیں جو یار نے (اپنی مہارت آزمانے کو ) مارے ہیں
غم ہےسیری رمزاں ویری اکھیاں جادو دید لٹیری
ظلمی زلف زنجیر پیچی پیچ قہر دے
بساط بھر غم ہے، رمزیں دشمن ہیں ، آنکھیں جادو ہیں، بینائی لٹیری ہے
زلف کی زنجیر ظالم ہے کہ اپنے قہر کے پیچوں میں جکڑ رکھاہے
پیت پنل دی سک پل پل دی ، ماروتھل دی ریت ازل دی
ڈکھّ لاون تڑبھیڑ ، جو سردے سو کردے
مجھے محبوب کی لگن اور چاہ ہر پل کی ہے، یہ مارو تھل کی ہمیشہ سے روایت ہے
دکھ (مجھے شکست دینے کی) تگ و دو میں لگے ہیں ، جو بن پڑے یہ کرتے ہیں
طول نہالی ڈین ڈکھالی ، صبر آرام دی وسریم چالی
لوں لوں لکھ لکھ چیر ، کاری تیغ تبر دے
ایک لمبی چوڑی تیاری کرکے چلےہی تھے کہ(راہ میں) ڈائن (بلا) دکھائی دی، مجھے صبر و آرام کا طریقہ و ترکیبیں بھول گئیں
ایک ایک انگ میں لاکھوں گھاؤہیں ، کوئی (زبان کی) تلوار کا ، کوئی (نظر کے) تیر کا لگایا ہوا ہے۔
یار فرید ن پائم پھیرا ، لایا درداں دل وچّ دیرا
سر گیوم سیس سریر ،نیساں داغ قبر دے
دل میں دردوں نے مستقل ڈیرا جما لیا ہے، یار فرید میں (درد کی کسک سے بےقرار یہاں وہاں )گھومتا پھرا ،اور یہ زخم ایسے گہرے اور کاری ہیں کہ(کبھی مندمل نہ ہونگے اور) قیامت کے دن یہ قبر کے داغ بھی ساتھ لے جاؤں گا۔ (گویا یہ دنیا قبر ہے اور زندگی قبر کا عذا ب ہے )


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481