اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا ● نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ ● مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ● دفاتر ہفتے میں 4 روز کھلیں گے،سکول31 مارچ تک بند ● پاک بحریہ کا آپریشن محافظ البحر شروع ● برطانیہ سے اڈے نہ ملنے پر ٹرمپ مایوس ● مشرقِ وسطیٰ بھر میں میزائل حملے اور ہائی الرٹ نافذ ● آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

احمد فراز کا درد آشوب

37e7c46b 49ae 4b5a 90cd 9ca23aeebf6e

نعتیہ مشاعرہ ختم ہوا تو جنرل شاھد حامد کرسی صدارت سے اتر کر سیدھا احمد فراز کے پاس آئے اور ڈپٹ کر بولے
‘فراز تم باز نہیں آتے یہ تم نے کیا پڑھا’؟
"میں نے وھی پڑھا ھے جو میں لکھتا ھوں”میں فراز اس غیر متوقع وار سے سنبھل کر بولے ۔

"میں پوچھتا ھوں یہاں تم نے ایسی چیز کیوں پڑھی”

"میں… میں تو وھی پڑھوں گا جو میں لکھتا ھوں ۔”

میں تمہیں سمجھوں گا ۔شاھد حامد وزیر اطلاعات تھے، جنرل ضیاء چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ھوا کے گھوڑے پر سوار ھوئے اور یہ جا وہ جا… مگر سارا ہال سناٹے میں آگیا اور میرے ذھن میں فراز کی نعت کے شعر گونجنے لگے..

مرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے
تو روشنی کا پیمبر ھے اور مری تاریخ
بھری پڑی ھے شب ظلم کی مثالوں سے ۔

احمد فراز کو وسیلہ روزگار اور جنرل شاھد حامد کو مسند وزارتِ سے محروم ہوئے ایک مدت ہو چکی ھے مگر یہ واقعہ مرے ذھن میں ایک ڈروانے خواب کی طرح محفوظ ھے. اپنے شعری مزاج اور ادبی نظریہ کی بدولت فراز روایتی حمد وثناء ،رسمی توصیف کے بجائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلابی سے کسب نور کا خوگر ھے ۔جھوٹی مذھبیت کے ریاکار تاجروں کے دست ھوا اور سلاطین و ملوک کے دست ستم پر بیعت نہ کرنے کی خواہش اپنا کر فراز نے ھماری روحانی تاریخ کے تسلسل کو برقرار رکھا ھے وہ شب ظلم کے اندھیروں سے لڑنے کے لئے محمد اور حسین کی سیرت سے روشنی اور استقامت کا جویا ھے ۔

میں آج اسی کربلا میں
بے آبرو نگون سر
شکست خوردہ خجل کھڑا ھوں
جہاں سے میرا عظیم ہادی
حسین کل سرخرو گیا ھے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481