وادی چترال کا ننها پھول کہاں چلا گیا ؟

وادی چترال کا ننها پھول کہاں چلا گیا ؟
وادی چترال کے تحصیل دروش کے ایک گاؤں نگرلشٹ کا ایک معصوم پھول جو اپنے خاندان کی آنکھوں کا تارا تھا۔۔۔چلبلا سا، مسکراتا ہوا یہ پھول۔۔ جس کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں کھو گیا۔۔اب تک زندہ یا مردہ اس کی تلاش کے لیے اس کے اپنے چار دنوں سے دریا کے کناروں پر پاگلوں کی طرح اسے تلاش کر رہے ہیں۔۔اسے تلاش کرتے کرتے افغان بارڈر ارندو تک دریا کے کنارے چھان مارے۔۔ریسکیو ٹیم دریا میں تلاش کرتی رہی۔۔۔ سوائے ایک چپل کے۔۔،فلحال بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں جہلم کے گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات
۔لیکن کیا گمشدہ بچے کی وہ چپل اس روتی سسکتی ماں کو اپنے لعل کا کوئی احساس دے سکے گی؟؟جس سے اس کی آخری ملاقات وہی تھی۔۔جب وہ ناشتہ بنا رہی تھی اور وہ چار سالہ حارث اس کے پاس ہی بیٹھا کھیل رہا تھا۔۔پھر پھوپھو کے ساتھ مویشی خانے تک گیا وہاں سے واپس آیا اس کے کچھ دیر بعد ماں نے پکارا ڈھونڈ مچی بچہ غائب۔۔۔
اس بچے کے گھر کی سیڑھیاں کچھ عرصے پہلے تک ایک کھلے میدان میں اترتی تھیں۔۔ لیکن جب دریا نے اپنا رخ موڑا تو وہ کھلا میدان ایک دم سے دریا بن گیا۔۔۔پہاڑی علاقوں میں بہنے والا منہ زور دریا لوگوں کے گھر کی دہلیز کے ساتھ بہنے لگا تھا۔۔اس گھر کی وہ سیڑھیاں جو پہلے ایک کھلے میدان میں اترتی تھیں اب ڈائریکٹ دریا میں اترنے لگیں۔
کئی لوگ بے گھر ہوئے۔۔۔دریا نے ان کے ساتھ شقاوت قلبی کا مظاہرہ کیا وہ ڈر گئے۔۔۔۔گھر بار چھوڑ دیا۔۔اس گھر کی کچھ مجبوریاں ہوں گی ۔۔۔۔جس نے ایک معصوم بچے کو گمشدہ کر دیا ہے۔دریا نے چپکے سے بچے کو یوں اپنے وسیع سینے میں چھپا لیا ہے کہ وہاں کے باسی رشتے داروں کے ساتھ مل کر پاگلوں کی طرح اسے تلاش کر رہے ہیں۔
بہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے لاپتہ اہلکار کی لاش چار سدہ سے برآمد
۔لیکن سوائے ایک چپل کے کوئی سراغ نہیں ملا۔خدا کرے کوئی معجزہ ہو جائے حارث گھر والوں کو زندہ حالت میں مل جائے۔۔۔نہیں تو رب تعالی اس کی میت اس کے گھر والوں کے سامنے لا دیں۔۔تا کہ اس ماں کے دل کو کچھ قرار آجائے۔۔۔جو ہر کھٹکے پر حارث کا گمان کرتی ہوگی۔۔۔۔جس کی آنکھیں زندگی بھر حارث کو ڈھونڈ تی رہیں گی۔۔۔اور دل ہمیشہ اس معجزے کے انتظار میں رہے گا کہ حارث کہیں سے دوڑتا ہوا آجائے۔۔کہ گمشدگی کا کرب فوت ہو جانے سے بڑھ کر ہے۔