top header add
kohsar adart

امریکا میں یہودیوں نے غزہ کو جینے دو کا نعرہ لگادیا

 امریکا میں یہودیوں نے غزہ کو جینے دو کا نعرہ لگادیا، یہودی مظاہرین واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت میں گھس گئے۔

امریکا میں یہودیوں نے غزہ کو جینے دو کا نعرہ لگادیا
امریکا میں یہودیوں نے غزہ کو جینے دو کا نعرہ لگادیا

مظاہرین نے جنگ بندکرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ ان کے نام پر لڑائی نہ کریں، فلسطینیوں کی نسل کشی بندکریں۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ میں تعینات اسرائیلی سفیر عملے سمیت واپس چلا گیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اپنی طاقت فلسطینیوں پر مظالم رکوانےکے لیے استعمال کریں۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری 12ویں روز بھی جاری رہی ، غزہ کے مزید اسپتال بھی اسرائیل کے نشانے پر آگئے۔

غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر تازہ حملوں میں عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے،

یہ بھی پڑھیں  اسلامی ملک میں خوفناک طوفان ،آسمان سرخ ہو گیا

اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول کو بھی نقصان پہنچا اور اسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینی شہیدکردیے،

یہ بھی پڑھیں  کل جماعتی کانفرنس نے فلسطین کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی

جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More