18 ویں برسی پر بالاکوٹ میں زلزلےکے جھٹکے۔افغانستان میں تباہی

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں  تابڑتوڑ حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قیامت ڈھا دی،220 شہید

ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی،

8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔

8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے،

33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔

افغانستان  زلزلے سے لزر اٹھا۔متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ۔ 15 افراد جاں بحق

ادھر ہفتے کی شام افغانستان میں آنے والے  زلزلے سے ملک کا طول و عرض لزر اٹھا ۔

6.2  کی شدت  کے ساتھ آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد عمارتیں اور مکانات تباہہو گئے جبکہ  15 افراد جاں بحق اور 78 سے زائد شدید زخمی ہیں۔

امریکی جیوولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ 6.2 کی شدت کا تھا اور زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے افغان صوبوں ہرات، فراہ، بادغیس، غور اور نیمروز سمیت کئی صوبوں میں محسوس کیے گئے۔جب کہ ہرات کے دو اضلاع زند جان اور کروخ میں زیادہ تباہی پھیلی ۔

حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔تاہم ان تین ممالک میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو