عوام کو زراعت و لائیوسٹاک سہولیات فراہم کرنےکیلیے آزادکشمیرحکومت سرگرم
چھوٹے بڑے علاقہ جات میں میٹنگز کا سلسلہ شروع

آزادکشمیرحکومت نے انقلابی اقدام کے تحت عوام کو ان کی دیلیز پر زراعت و لائیوسٹاک کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کے چھوٹے بڑے علاقہ جات میں میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اس کا مقصد عوام کے زراعت و لائیو سٹاک کے مسائل حل کرنا ہے۔آزاد کشمیر میں محکمہ لائیو سٹاک بہتری کے لیے مختلف تجاویز مرتب کی گئی ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں میں خوشحالی کے علاوہ آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔ان سموارمیٹنگز میں لوگوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں عمل کیا جائے گا جس کے لیے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
وزیر زراعت کی ہدایت پر سیکرٹری زراعت ان سموار میٹنگ کی مانیٹرنگ خود کر رہے ہیں۔اس حوالہ سے میٹنگ میں ہونے والے فیصلہ جات کی روشنی میں محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔عوام کے مسائل حل کر کے پولٹری و لائیوسٹاک کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر کے لوگ خود کفیل ہو سکیں۔پولٹری کی صنعت میں بہتری لاکر عوام کے معاشی مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔عوام زراعت و لائیو سٹاک کے شعبہ میں کام کر کے معاشی طور پر خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔یہ سموار میٹنگ محکمہ اور عوام کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کررہی ہے جس کی کامیابی کے لیے محکمہ زراعت لائیوسٹاک اسماء و آبپاشی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔