top header add
kohsar adart

فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا

فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔

فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا
فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ذکا اشرف کا فخرزمان کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس کے علاوہ فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سےکیریئر

کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیمی فائنل میں رسائی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم اگر مگر کا شکار

ان سے قبل سابق پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں

سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More