عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ عادل شہزاد کی دعائے قل

 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نوجوان مبلغ مولانا عادل شہزاد ستی کی دعائے قل کنج کمیونٹی ہال میں ادا کی گئی جس میں سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ،پیر طریقت قاضی ارشد الحسینی ،مسئول وفاق المدارس ایبٹ آباد مفتی حبیب الرحمن ،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے سابق صدر سردار شاہنواز ،سابق جنرل سیکرٹری سجاد خان ،مائر تعلیم عبدالواحد واحد سراج میر ،علمائے کرام ،خطباء ،ائمہ کرام ،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد،ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اور جنرل باڈی کے اراکین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے ۔

f8155bf1 ea1d 4cfb 8dc8 a515a6ece7b9

شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم سابق صدر انجمن تاجران کنج روڈ حاجی فضل داد ستی کے بھتیجے ،انورداد ستی کے فرزند اور ایبٹ آباد پریس کلب کے اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی کے بھائی تھے ۔مولانا عادل شہزاد ستی مرحوم کی دعائے قل کے بعد پریس کلب ایبٹ آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو