شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ
اسرائیلی فوج نے شام کے شہر حلب کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا۔

دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں ترک صدر کی حماس کی کھل کر حمایت،اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا
شامی میڈیا نے شامی فوج کے ذرائع سے بتایا کہ دشمن نے لطاکیہ کے مغرب میں بحیرۂ روم کی سمت سے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
جب اس حوالے سے عالمی میڈیا نے اسرائیلی فوج سے سوال کیا تو اس نے اس پر تبصرے سے گریز کیا
شامی میڈیا نے مزید بتایا کہ حلب ایئرپورٹ پر اسرائیل کے 22 اکتوبر کے فضائی حملے کے بعد سے کام بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گجرات سے پکڑا گیا
شامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے شہر درعا میں
فضائی حملے میں 8 شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔