رئیل اسٹیٹ سیکٹر پرظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجرسراپااحتجاج

اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بغیر کسی بھی اضافی ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے۔ایسوسی ایشن

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پرظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجرسراپااحتجاج

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ظالمانہ  ٹیکسز کے خلاف سردار طاہر محمود صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایسوسی ایشن ، جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق کی قیادت میں اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد بھرپور احتجاج کیا گیا اور حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ناجائز ٹیکسز کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پرظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجرسراپااحتجاج
رئیل اسٹیٹ سیکٹر پرظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجرسراپااحتجاج

ایسوسی ایشن کے صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر مقررین نے حکومتی اقدامات کی بھرپور مذمت کی اور احتجاج کو ملک گیر  پھیلانے کا اعلان کیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے حکومت کو باور کروایا کے ہم یہ ظالمانہ اور ناجائز ٹیکسز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر آخری دم تک لڑیں گے اور حکومتی فیصلہ کی واپسی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑی 70 سے زائد انڈسٹریز جس میں لاکھوں خاندان اپنی روزی روٹی کماتے ہیں، اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہیں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں سائفرپرجے آئی ٹی میں عمران سے 2 گھنٹے تفتیش ہوتی رہی

حکومت کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بغیر کسی بھی اضافی ٹیکس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے نون لیگی سینیٹر قیصر احمد شیخ (چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو ) نے ایسوسی ایشن کے صدر اور ٹیم کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شریک رئیلیٹرز سے خطاب کیا

 

اور اپنی حکومت کے ان اقدامات ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا

اور رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی قیادت کو یقین دلایا کے ان کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو میں اٹھایا جائے گا۔

انوں نے ایسوسی ایشن کی قیادت سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی اور یقین دلایا کہ وہ یکم اگست تک رئیل اسٹیٹ کے نمائندگان

، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، گوورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل کمیٹی کے زریعے سینٹ میں حل کرانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کے مجھے دکھ ہو رہا ہے کے آپ سب  اپنے کاروبار چھوڑ کر سڑکوں پر اپنے حق کےلیے احتجاج کر رہے ہیں

آپ کو اپنے کاروبار کرنا چاہئے۔ آپ وہ لوگ ہی ہیں جو اس ملک کو چلا رے ہیں اگر آپ سڑک پر ہوں گے تو ملک کیسے چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں جگن ناتھ آزاد ۔ مصنف’ شاعر اور اقبال شناس

اس موقع پر سردار طاہر محمود صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن نے سینیٹر قیصر احمد شیخ  کو رئیلیٹرز کے جائز حقوق اور مطالبات کو تسلیم کرنے اور يكم اگست تک ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کروانے پر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا

جبکہ احتجاج میں شریک تمام ڈیلرز  اور تاجر قائدین کا بی شکریہ ادا کیا

اور یقین دلایا کے وہ اپنے بھائیوں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ کی طرح پوری جانفشانی سے ہر محاز پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے بڑے بڑے ڈویلپرز ، ٹاوٴن پلانر اور بلڈرز سے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا شکوہ بی کیا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو