حماس کے آخری کارندے کے مرنے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

حماس انسانیت کا دشمن ہے، آنے والے دنوں میں حملوں میں مزید جدت لائیں گے، زمینی حملہ جنگ کی دوسری سٹیج ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری جنگ دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف ہے، جب تک حماس کا آخری کارندہ بھی مر نہیں جاتا جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کا احتجاج، اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس انسانیت کا دشمن ہے، آنے والے دنوں میں حملوں میں مزید جدت لائیں گے، زمینی حملہ جنگ کی دوسری سٹیج ہے۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑا مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، برطانیہ، اٹلی سمیت ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے، غزہ کے رہائشی وہاں سے نکل کر دوسرے علاقوں کا رخ کریں، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، حماس فوری طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو