
بیوی کے قتل کےالزام میں فرخ ولد تاجی کھوکھر گرفتار؟
سوشل میڈیا اور بعض نعوز چینلز کی خبروں کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں زمینوں پر قبضوں سمیت متعلقہ جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی "شہرت” پانے والے مرحوم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیاز کھوکھر کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم پولیس نے ان تک اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس گرفتاری کو کنفرم نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا پر حوالات یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے بنی تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پرانی تصویر ہے اور ملزم وقفے وقفے سے جیل یاترا کرتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ذرائع کے مطابق فرخ کھوکر ہفتے کی شب تین بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ قطر سے واپس پاکستان پہنچا تھا۔اتوار کے روز اس کے بھائی عمر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بھابی رمشا نے خود کشی کر لی ہے اور اس کی لاش پنکھے سےلٹکی ہوئی ہے۔پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو متوفیہ کے بھائی علی رضا نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بہن کو قتل کیا گیا ہے اور قتل میں اس کا شوہر فرخ کھوکھر ملوث ہے جس نے چار پانچ روز پہلے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ بعد ازاں ائرپورٹ پولیس نے علی رضا کی مدعیت میں فرخ کھوکھر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد فرخ کھوکھر کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک فرار ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتولہ رمشا فرخ کھوکھر کی چچا زاد ہے اور اس سے قبل اس کی والدہ زاہدہ بی بی کو بھی مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا تاہم اثر رسوخ کی بنا پر وہ کیس دبا دیا گیا۔زاہدہ بی بی کی موت جائیداد اور وراثت سے جڑے معاملات سے تعلق رکھتی تھی ۔بعد ازاں زاہدہ بی بی کو شہید قرار دے کر اس کی قبر کو چھوٹے سے مزار کی شکل دے دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ رمشا کہ بھائی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم فرخ کھوکھر نے اپنے بھائی ثمر کھوکر سے مل کرمیری بہن کو قتل کیا ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم فرخ کھوکھر پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما اور کاروباری شخصیت ماجد ستی کے قتل کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا،بعض ذرائع دعوٰی کرتے ہیں کہ ماجد ستی قتل کیس میں دونوں فریقین کے درمیان خاموش ڈیل ہو گئی ہے اوراس مد میں بعض سیاسی شخصیات نے خطیر رقم وصول کی ہے،تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں
Farrukh arrested on the charge of killing his wife,بیوی کے قتل کےالزام میں فرخ ولد تاجی کھوکھر گرفتار
Why Farukh Khokhar arrested?, Rawalpindi police, crime, murder charges