
بنگلا دیش کیخلاف ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ،مسلسل 4 شکستوں کے بعد پاکستان کی پہلی فتح
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے،
اس جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے
پھر دیکھتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بریانی کے بغیر کھانا نہیں کھائیں گے ،شاہین ہوٹل میں ڈٹ گئے
بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر بنگلا دیشی بلے بازوں نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین بولرز نے وکٹیں لیں ،بولرز نے اچھی لائن لینتھ پر باولنگ کی۔