ایک درجن سرکاری ادارے لاہور الیکٹرک کمپنی کے 13 ارب کے نادہندہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں سے بھی تقریباً تیرہ ارب روپے کے واجبات کی وصولی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں انتباہ جاری کردیا گیا ہے اور ان نادہندہ اداروں کی تفصلی بھی جاری کردی ہے۔

لیسکو کی جاری کردہ فہرست کے مطابق واسا لاہور 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپے، ٹاون میونسپل اتھارٹی 3ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 581 روپے، پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ  59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 127 روپے، محکمہ ریلوے 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے کا نادہندہ ہے۔

بجلی کی قیمت میں 1.81 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

اسی طرح لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار120 روپے، لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے،محکمہ صحت لیسکو کا 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے، محکمہ پولیس43 کروڑ94 لاکھ 87 ہزار631 روپے، قصور کی ضلعی حکومت 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے کی نادہندہ ہے۔

علاوہ ازیں ایل ڈی اے لیسکو کے 32 کروڑ 42 لاکھ 43ہزار 293 روپے، سروسز ہسپتال نے 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے، یونیوسٹی آف پنجاب نے 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کے نادہندہ ہیں۔ لیسکو ترجمان مسعود کھرل کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے متعلقہ افسروں کو نادہندہ سرکاری افسران سے ریکوری کا عمل تیزکرنے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

A dozen government institutions in default of 13 billion of LESCO ,ایک درجن سرکاری ادارے لاہور الیکٹرک کمپنی کے 13 ارب کے نادہندہ
ایک تبصرہ چھوڑ دو