ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی,موبائل سنیچر گروہ گرفتار
23موبائل فونز، ایک لاکھ سے زائد کیش، 05 موٹر سائیکل، چوری شدہ گھریلو سامان برآمد

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی)ایبٹ آباد پولیس تھانہ کینٹ اور میرپور پولیس کی موبائل سنیچرز کیخلاف کامیاب کاروائی۔07 رُکنی سنیچر گروہ و ڈکیٹ گرفتار کر لیا.ملزمان کا متعدد وارداتوں کا اعتراف۔
ملزمان کی نشاندہی پر 23موبائل فونز، ایک لاکھ سے زائد کیش، 05 موٹر سائیکل، چوری شدہ گھریلو سامان برآمد کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے کینٹ اور میرپور کی حدود میں موبائل سنیچنگ کی اور چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد عمر اور ڈی ایس پی میرپور سراج خان کو سنیچنگ اور چوری میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔
ایس پی کینٹ ڈاکٹر عمر کی نگرانی ڈی ایس پی میرپور سراج خان ایس ایچ اوز کینٹ و میرپور نےعلاقوں میں سرگرم سنیچر و خطرناک رہزن گروہ کا سراغ لگا کر 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان اسحلہ کی نوک پر شہریوں سے موبائیل فون، موٹر سائیکل اور گھریلوں سامان پیسے چھیننے میں ملوث ہیں۔ تھانہ کینٹ و میرپور پولیس نے سائنسی آلات اور جدید تفتیش CCTV اور دیگر جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ مختلف مقدمات میں ملزمان شیر علی ولد محمد ارشد قوم عباسی سکنہ کھڑیاں ، شاہ میر احمد ولد محمد اکرم قوم عباسی سکنہ کھڑیاں، مزمل شاہ ولد عمر رحمان قوم سید سکنہ کالا پل، حفیظ شاہ ولد عمر رحمان سکنہ کالا پل، مظہر ولد شفیق سکنہ کیہال، سہیل ولد قیوم سکنہ میرپور، قیصر ولد محمد پرویز سکنہ کیہال، سائرہ بی بی سکنہ کیہال کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھینے گئے موبائیل فونز، موٹر سائیکل، گھریلوں سامان ونقدی برآمد کر لی گی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھینے گئے موبائیل فونز، موٹر سائیکل، گھریلوں سامان ونقدی برآمد کر لی گی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے