top header add
kohsar adart

اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

پنجاب حکومت نے 18 دسمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کردی۔

اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈ کلین مہم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 دسمبر کو اسکول بند کیے جارہے ہیں،

کوشش ہے لاہور میں مٹی کو کم سے کم کیا جائے، جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں صاف کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر اسپرے کا فائدہ اتنا فائدہ نہیں جتنا دھونے کا ہے، لاہور کی 79 سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے دوپہر اور شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، لاہور میں مصنوعی بارش کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بتایا جائے 93ء اور 99ء میں کیوں نکالا؟

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ اسموگ ہمیں تنگ کر رہی ہے،

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہے، اسموگ کا باعث ایک تو مٹی بنتی ہے

اور دوسرا ٹریفک ہے، ٹریفک تو ہم بند نہیں کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں چھٹیاں ہم نے پہلے کر دی ہیں، مٹی کو لاہور سے کم کرنا مقصد ہے،

جن روڈ پر مٹی زیادہ ہے ان کو ختم کیا جائے گا، 4 ٹیمیں رات کے اوقات میں روڈ کو کلین کریں گی،

ہر روز 8 سے 10 روڈز کو صاف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

انہوں نے ییہ بھی کہا تھا کہ علامہ اقبال روڈ پر یو ٹرن ٹیسٹ ناکام رہا،

ہم ان روڈ کو سنگنل فری کریں گے جن پر ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو،

لاہور کی 300 روڈ ز پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More