اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
تعمیراتی کاموں میں مصروف کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب پیش آیا جہاں تعمیرات کاموں میں مصروف کرین حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد جہنم واصل
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،
حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 2 مزدور کرین کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور
زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔