برسلز، کسانوں کا مطالبات کے حق میں احتجاج، یورپی پارلیمنٹ کا گھیراؤ
یورپی دارالحکومت برسلز میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے یورپی پارلیمنٹ کو بھی گھیر لیا۔
کسانوں کی مختلف تنظیموں کی اپیل پر 1200 ٹریکٹروں نے دارالحکومت میں موجود مختلف یورپی اداروں کے باہر اپنے ٹریکٹر کھڑے
یہ بھی پڑھیں سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید
کر کے شدید احتجاج کیا اور پلس لکسمبرگ سمیت پارلیمنٹ کے آگے گوبر سمیت کچرے کے ڈھیر لگا دیے
اور ان میں سے ایک بڑے ڈھیر کو آگ بھی لگا دی۔ کسانوں کی پولیس کے ساتھ معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
جبکہ شہر میں آنے والی ٹریفک کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں امریکا کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین نے زراعت کے پیشے سے وابستہ کسان کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔
جس کے باعث کل وقت دینے کے باوجود زراعت ان کیلئے منافع بخش نہیں رہی۔
جبکہ دوسرے ممالک میں ان کے مدمقابل زرعی اشیاء مہیا کرنے والے کسانوں پر قوانین اتنے سخت نہیں ہیں
جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوجائے۔