
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ۔ تباہی پھیل گئی
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ۔ تباہی پھیل گئی
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز سیون کی فوڈ سٹریٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی

۔رات دو بجے ہونے والے اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو افراد کی مبینہ ہلاکت کی اطلاع ہے
تاہم بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے میڈیا پر حسب معمول سناٹا چھایا ہوا ہے اور کسی قسم کی خبر نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ڈراپ سین،انجو نے بھارت واپس جانے کے بجائے نصراللہ سے نکاح کرلیا
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی کئی عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیاتاہم اس حوالے سے میڈیا کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔دھماکے سے قریب موجود ایک ٹرانسفارمر بھی تباہ ہو گیا
جس سے آس پاس کی چیزوں کو مزید نقصان پہنچا۔