
عمران خان کے بھانجے کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان
سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے بھانجےحسان نیازی ایڈوکیٹ کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ۔
یہ بھی پڑھیں پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وکیل پرویز الہٰی
سانحہ 9 مئی میں گرفتار ملزم حسان نیازی نے جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،
حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ،
یہ بھی پڑھیں نواز شریف لاہور اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے
جسٹس علی باقر نجفی حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر کل ابتدائی سماعت کریں گے ،
درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔