بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں
بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں،جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو اجازت نہ مل سکی،بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس ناکہ پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں اٹلی: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 41 ہلاک
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اجازت دیدی ہے۔ خیال رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں عمران نے کہا "شاہ محمود ان سے ملا ہوا ہے”
دوسری جانب القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کی راہ ہموار ہوگئی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں خارج کردیں،
یہ بھی پڑھیں ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمران خان پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی نے قوم سے معافی کیوں مانگی ؟
دورانِ سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے؟ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ ادھر کھڑے ہوجائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی اسٹیج پر ہے؟
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری
اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ابھی گرفتارکرنے کےکوئی آرڈر نہیں ہیں۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے جب کہ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ مستقبل سےمتعلق کوئی ضمانت دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا
جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتارکرلیتے ہیں تویہاں سے تو اچھاہی ہوگاناں، بشریٰ بی بی
کو نیب نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو انہیں پکڑلیں۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس میں بشری بی بی کوگرفتارنہ کرنےکاحکم
دیا ہے جبکہ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی حاضری لگا کر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔