
بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری
بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں 16اکتوبر سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا ،اطلاق لائف لائن
اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ،
بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔