kohsar adart

 آزادکشمیر میں  صحت کارڈ  سروس بحال کر دی گئی

آزادکشمیر میں  صحت کارڈ  سروس بحال کر دی گئی جبکہ  وفاق کے زیر اہتمام  میڈیکل کالجز میں آزادکشمیر کے طلبہ کا کوٹہ بھی بحال  کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیرصحت کی محنت ، لگن  اور خصوصی  دلچسپی سے پاکستان بھر میں صرف آزادکشمیر کیلئے ہیلتھ کارڈ سروس بحال کی گئی ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر وزیرصحت   آزادکشمیر نثارانصرابدالی نے  نگراں وفاقی وزرا ءسے ملاقاتیں کیں اور انہیں آزاد کشمیر میں  صحت سہولت کارڈ سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تشویش  جبکہ  آزاد کشمیر کے میڈیکل کے طلباء کا وفاق کے زیر اہتمام کالجز میں 30سیٹوں کا کوٹہ کے خاتمہ کے حوالہ سے  طلبہ کی تشویش بارے آگاہ  کیا ،جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے  فوری طور پر ہیلتھ کارڈ سہولت کو31دسمبر2023تک بحال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان  کی جانب سے   وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس میں آزادکشمیر حکومت کے نمائندے کو بھی شامل کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  حکومت قانون کے تحت کسی پر بھی پابندی لگاسکتی ہے، نگراں وزیر اعظم

آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ سروس 31دسمبر2023 کے بعد بھی جاری رہے گی تاہم کچھ انتظامی تبدیلیاں ہونگی جو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ  کمیٹی 31 دسمبر سے قبل تجویز کریگی۔وزیراعظم وہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر  وزیرصحت آزادکشمیر نے وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے ملاقات کی جس میں  انہیں  ہیلتھ کارڈ کی بندش کی وجہ سے آزادکشمیر کے عوام کی تشویش اور میڈیکل کالجز کے کوٹہ ختم ہونے کا معاملہ اٹھایا، فوادحسن فواد نے چیف سیکرٹری اور سٹیٹ لائف حکام کو فوری طور پر ہیلتھ کارڈ بحال کرنے کی ہدایت کی جس پر باقاعدہ طور پر آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ سروس بحال کر دی گئی۔

گزشتہ روز وزیر صحت آزادکشمیر نے  نگراں   وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان سلیمان مہدی،چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی مسٹر شعیب جاوید، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام محمد ارشد سے ملاقات کی  اور  آزاد کشمیر میں جاری صحت سہولت کارڈ سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تشویش کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھا اور کہا کہ آزاد کشمیر ایک پسماندہ علاقہ ہے،بہت سارے نادار لوگ اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اس کی بندش سے مریضوں کو بے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کو تحریک انصاف کی دھمکی

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے سٹیٹ لائف کو آزاد کشمیر میں سہولت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی  جس کے بعد سٹیٹ لائف کی جانب سے صرف  آزادکشمیر میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کو جاری رکھنے کے حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا گیا ہے ۔ وزیر حکومت نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے آزاد کشمیر کے میڈیکل کے طلبہ  کا وفاق کے زیر اہتمام کالجز میں 30سیٹوں کا کوٹہ ختم کرنے کا معاملہ بھی وفاقی وزیر نجاری فواد حسن فواد اور وزیر صحت سے اٹھایا جس پر میڈیکل کالجز میں آزادکشمیر کے طلبہ کیلئے کوٹے کو بحال کر دیا گیا ہے بلکہ وزیرصحت آزادکشمیر کی جانب سے  میڈکل کالجز  کی مزید 04 سیٹیں لینے  کے لیے بھی کاوشیں کی جارہی ہیں.

Health card service has been restored in Azad Kashmir, آزادکشمیر میں  صحت کارڈ  سروس بحال کر دی گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More