اختیار ولی کوارڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر

اختیار ولی کوارڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر
وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیار ولی کو کوارڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا، اختیار ولی خدمات اعزازی طور پہ انجام دیں گے۔

اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے پر وزیراعظم کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اختیار ولی کا کہنا تھا کہ مجھے کابینہ میں شامل کرنا نہ کرنا الگ بات تھی لیکن جس امیدوار کو شکست دے کر میں ایوان میں آیا ہوں اس شخص کو کابینہ میں شامل کرنا قابل قبول نہیں ہونا چاہئے تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو