سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو وائرل

سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو وائرل

پنجابی موسیقی کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، لیکن وہ آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سدھو موسے والا کے چچا صاحب پرتاپ سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شُبھدیپ اپنے والد بلکور سدھو کے ساتھ ایک ٹریکٹر پر موجود ہے۔

بچہ ہنستے ہوئے اپنے والد اور دیگر اہلِ خانہ کی طرف دیکھ رہا ہے، جو اس کے اردگرد کھڑے ہیں۔ یہ منظر سدھو موسے والا کے چاہنے والوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا، جسے دیکھ کر وہ بےحد خوش ہوئے۔ویڈیو کے نیچے مداحوں نے دل والے ایموجیز کے ساتھ محبت اور اس پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین نے نومبر 2023 میں انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے شُبھدیپ سنگھ سدھو کی پہلی تصویر شیئر کی تھی۔ بعد میں ایک ویڈیو کے ذریعے شُبھدیپ کا تعارف بھی کروایا گیا تھا، جس میں سدھو، ان کے والدین بلکور اور چرن کور کی تصاویر شامل تھیں اور آخر میں شُبھدیپ نظر آ رہا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو