kohsar adart

اگر مگر کا چکر ختم ،پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025سے آئوٹ

 

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا سفر تمام ہوگیا، قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کے خلاف گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں ہی ایونٹ کی دو بڑی ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارت سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی موجودگی کےلیے بنگلادیش سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں۔

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ کے اختتام کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے سیمی فائنلسٹ بھارت اور نیوزی لینڈ بن گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More