top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا،رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا

پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ووٹ آج ہوگا، نواز شریف ضرور آئیں گے اور ووٹ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کا زمانہ ہے، کوئی بندہ سامنے آئے اور بتائے کہ اتنے ارب روپے کی آفر ہوئی ہے ، وہ اغوا ہوکر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تو یہ ان سے مل لیتے۔

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ گوہر خان کے بقول ان کے 7 بندوں کا ضمیر جاگ گیا ہے، وہ ہمیں ووٹ دیں گے، کسی کا ضمیر جاگ کر ہماری طرف بھی ووٹ آسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More