kohsar adart

چیف جسٹس کے قتل کے لیے اکسانے والا ٹی ایل پی رہنما گرفتار

نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے حراست میں لیا گیا۔1500 کارکنوں کے خلاف بھی مقدمہ درج

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے اور اکسانے کی کوشش میں ملوث ٹی ایل پی کے نائب امیر کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اشتعال انگیز بیان دینے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ روپوش ہو گئے تھے اور اوکاڑہ میں جا کر چھپ گئے تھے جہاں سے انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ظہیر الحسن شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے علاوہ مذہبی منافرت اور فساد پھیلانے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اعلی عدلیہ کو دھمکانے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ڈیڑھ ہزار ٹی ایل پی کارکنوں کے خلاف بھی ایف آئی ار کاٹی گئی ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پریس کلب کے باہر احتجاج کر کے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی میں ملوث ٹی ایل پی کے دیگر عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے بھی پولیس تیاری کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More