kohsar adart

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 179 رنز بنا سکی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں چاچا افتخار کی مداح کو خاموش کروانے کی ویڈیو وائرل

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے اسکور کیے۔

 

بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہینری، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

دونوں ٹیموں میں آج تین تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

 

پاکستان نے اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، محمد وسیم اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا۔

 

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

 

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More