مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا

 

مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں برازیلین کلب فلومینیز کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا

جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے ہی منٹ میں مانچسٹر سٹی کے جولیان الواریز نے ہیڈر کے ذریعے گول بنایا۔

27ویں منٹ میں برازیلین کلب فلومینیز کے نینو کے اون سے سٹی کی برتری دگنی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

دوسرے ہاف میں الوریز کی پاس کی بدولت فل فوڈین نے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں جولیان الواریز نے ٹیم کا چوتھا اور اپنا دوسرا گول کیا۔

یوں مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ امریکن چیمپین برازیلین کلب کو چار۔صفر سے شکست دےکر پہلی مرتبہ کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو