
چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز
چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہونے کے بعد انھیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔
جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد صدر پی ٹی آئی کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔