گجرات،پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید

گجرات ، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید
گجرات تھانہ صدر لالہ موسی میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے بعد فرار ہو نے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گجرات تھانہ صدر لالہ موسی میں ناکہ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جاتریہ چوکی انچارج شہید ہو گیا تھا ،پولیس مقابلے میں ڈاکو موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر کی ناکہ بندی کرنے پر دوسرا ڈاکو بھی پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہو گیا ۔
خیال رہے کہ گجرات میں 2 روز قبل ٹانڈہ میں بھی پولیس ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو