kohsar adart

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
چنائی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی
ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیشو مہاراج اور تبریز شمسی 7 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں گلین میکس ویل نے ورلڈ کپ تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اس سے قبل شاداب خان اور سعود شکیل کی 84 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: شاداب میچ کے دوران انجرڈ

چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ پاکستان مضبوط حریف ہے، میچ میں کامیابی سمیت کر میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More