kohsar adart

سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد
سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جو 20 صفحات پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،سرفراز بگٹی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق بادی النظر میں پٹیشنر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے، استغاثہ کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی حکومت کی اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کی منظوری

عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،

دفترِ خارجہ کے سابقہ اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کٹوتیوں کےخلاف خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین کااحتجاج

 

فیصلے کے مطابق دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے

کہ اس میں کوئی غیرملکی سازش شامل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More