لاہور جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما کار حادثے میں جاں بحق
مینار پاکستان جلسے سے واپسی پر ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمودالحسن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے،
جب کہ ان کے 3 ساتھی زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر لاہور مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں شرکت کرنے والے لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا
ڈاکٹر محمود الحسن گزشتہ روز کوٹلی آزاد کشمیر سے قافلے کی صورت میں لاہور مینار پاکستان پہنچے تھے، تاہم واپسی پر تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی کار میں واپس کوٹلی جارہے تھے کہ صبح کے وقت ان کی کار صادق آباد میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں مانسہرہ میں زمین کے تنازع پرنوجوان قتل کر دیا گیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ڈاکٹر محمود الحسن اور ان کے 3 ساتھیوں کو زخمی حالت میں میر پور اسپتال پہنچایا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر محمود انتقال کرگئے، جب کہ ان کے دیگر 3 ساتھی تاحال زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ صبح سویرے صادق آباد کی حدود میں پیش آیا، جہاں لیگی رہنما کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری تھی، حادثے میں لیگی رہنما جاں بحق جبکہ تین ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔