top header add
kohsar adart

نواز شریف کی واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی، شہباز شریف

نواز شریف کی واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری لندن مشاورت مکمل ہو گئی، نواز شریف کی وطن واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی اور وہ مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن آیا تھا، قانونی اور انتظامی معاملات پر آج کی میٹنگ میں مشاورت ہوئی، چند دنوں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا، ہماری لندن میں مشاورت مکمل ہوگئی ،نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق امور کوحتمی شکل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، نگران وزیراعظم

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف پاکستان پہنچنے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

ترقی کاسفر وہیں سے شروع ہوگاجہاں رکاتھا، نواز شریف نے کبھی عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، نواز شریف کے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا، مہنگائی انتہائی کم سبب 3.5 فیصد پر تھی اور جی ڈی پی 6.5 فیصد پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں تمام سیاستدان الیکشن سے پہلے حفاظتی ضمانت کرا لیں،پرویز الہی کا مشورہ

گزشتہ عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں قوم کے

ساتھ سنگین مذاق کیا گیا،

جھرلو الیکشن ہوئے اور نواز شریف کا مینڈیٹ چھین لیا گیا،

نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا

بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سفر سے محروم کردیا گیا،

4 سال کی تباہی درست کرنے میں وقت لگے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

نے عوام کو گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More