ہزارہ میں 60 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہولیس ہزارہ ڈویژن محمد اعجاز خان نے ضلع مانسہرہ،ضلع ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 60 کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دے دی.
جمعرات کو ڈی آئی جی ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں 60 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمرطفیل،ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، آفس سپریٹنڈنٹ ریجنل آفس نزاکت خان، پی ایس او امتیاز خان،ڈی ایس پی لیگل محمد تنویر، انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ دلاور،ACR کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔
ترقی پانے والے پولیس افسران ہزارہ ریجن میں آپریشن ونگ، انوسٹی گیشن ونگ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، ایس ایس یو، ٹریفک پولیس،بم ڈسپوزل یونٹ و دیگر یونٹس میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں،اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے کہا کہ ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی