شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے تبصرے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تبصرہ درست نہیں، پاکستان نے گزشتہ 6 برس میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر محدود صارفین کو ریلیف دینے کی اجازت دیدی

شاہد آفریدی کمال اعتماد اور پختہ یقین کے ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ؛ 193 رنز پر بنگلادیش کے تمام کھلاڑی آئوٹ

خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے،

مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں نہیں ہو رہے،

اور ہائبرڈ نظام کے تحت ایونٹ کے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو