kohsar adart

راجا ریاض کی زیرصدارت اجلاس میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں پرغور

راجا ریاض کی زیرصدارت اجلاس میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں پرغور
اپوزیشن نے راجا ریاض کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں نگراں وزیراعظم کے لیے 3 ناموں پر غورکیا ہے۔

راجا ریاض کی زیرصدارت اجلاس میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں پرغور
راجا ریاض کی زیرصدارت اجلاس میں نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں پرغور

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مشاورت میں اپوزیشن نے کسی نام پر اتفاق نہیں کیا۔
اس حوالے سے اپوزیشن کا ایک اور مشاورتی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ اتحادی جماعتیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے پر اتفاق کی اطلاعات مسترد کرچکی ہیں جبکہ اس حوالے سےمسلم لیگ ن کے اندر بھی اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسحاق ڈار اگر نگراں وزیراعظم بنتے ہیں تو پورے پراسس پر سوالیہ نشان آجائے گا، قانون بھی اجازت نہیں دیتا کہ پارٹی سے وابستہ شخص ایک نیوٹرل عہدے پرفائز ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیساتھ تکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے، امریکا

دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان بھی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اورخبریں گردش کرنے لگیں، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اور دیگر جماعتیں بھی مشاورت کا حصہ ہوں گی،

ہماری 3 رکنی کمیٹی بن گئی ہے

مگر پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی کوئی نام نہیں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نکو گراں وزیراعظم بنانا نواز شریف کی خواہش تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More