8 اکتوبرکو گورنر ہاؤس کراچی پرجماعت اسلامی کےدھرنےکی تیاریاں مکمل
بجلی قیمتوں پر احتجاج، جماعت اسلامی کیخلا ف مقدمہ درج
جماعت اسلامی کے تحت بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بھاری بجلی بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، اور حکمرانوں اور اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے،آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق اور سنگین مسائل کے حل کے لیے اتوار8اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر دیے جانے والے احتجاجی دھرنے کی تیاری تیزی مکمل کر لی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی کے اعلامئے کے مطابق شہر کی اہم شاہراؤں، سڑکوں اور پبلک مقامات پر کیمپ لگا دیئے گئے ہیں جہاں سے شہریوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم بھی تیزی سے جاری ہے،کارکنان لوگوں سے رابطے کر رہے ہیں۔
بعد نماز جمعہ شہر کی بیشتر مساجد میں دھرنے کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقیم کیے گئے، بڑی تعداد میں کارنر میٹنگز کی گئیں جبکہ سینکٹروں کی تعداد میں شہر میں جگہ جگہ بینرز بھی آوایزاں کردیے گئے ہیں اورموبائل پبلی سٹی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دھرنے کے سلسلے میں عوام کے اندر زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ دھرنے میں تاجر، مزدور اور محنت کش، علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء وصحافی برادری سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی طور پرشرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔
دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایات کی ہے کہ دھرنے کو موثر اوربھر پور بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کریں اور عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ عوام مہم کو مزیدتیز کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے اندر پٹرول خریدنے اور بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی سکت باقی نہیں رہی ۔ لوگوں کو دو وقت کی روٹی کا حصول نا ممکن ہو تا جا رہا ہے۔ جان لیوا مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اور حکمران اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں کو ختم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے، طبقہ اشرافیہ اور حکمرانوں کی مراعات ختم کرنے کے بجائے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے جو عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے۔
Preparations for Jamaat-e-Islami's sit-in at Governor House complete,8 اکتوبرکو گورنر ہاؤس کراچی پرجماعت اسلامی کے دھرنےکی تیاریاں مکمل