
5 ہزار کے اصلی نوٹ کی پہچان کیسےکریں؟، اہم ویڈیو جاری
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے حوالے سے دعوے کیے گئے تھے کہ سینیٹر سلیم مانوی والا نے اس میں 5 ہزار روپے کا ایک جعلی نوٹ پیش کیا جس سے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر بھی شناخت نہیں کر پائے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کو سینیٹ کی خزانہ پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی جب کمیٹی کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے جیب سے 5 ہزار روپے کا جعلی نوٹ نکال کر سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر کو دکھایا اور ان سے پوچھا کہ یہ نوٹ جعلی ہے یا اصلی۔
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اس نوٹ کو دیکھ کر چکرا گئے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس کو شناخت نہیں کر سکتے۔
تاہم اسٹیٹ بینک اف پاکستان نے بدھ کے روز اپنے آفیشل ٹوٹل ہینڈل پر کہا کہ 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کو پہچاننا نہایت آسان ہے۔
اسٹیٹ بینک میں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک یوٹیوب ویڈیو شیئر کی جو یوٹیوب پر 5 برس قبل اپلوڈ کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں سینیٹ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کر چکی ہے۔