
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو باآسانی 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نعمان شاہ کی 54 رنز کی اننگز بھی افغانستان کو کامیابی نہ دلوا سکی، وفی اللہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، داؤد زئی 32 رنز بنا کر شمائل حسین کا نشانہ بنے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،
خبیب خلیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
جو غلط ثابت ہوا اور گرین شرٹس نے 303 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے شمائل اور شاہ زیب نے اننگ شروع کی اور ٹیم کو سنچری پارٹنر شپ فراہم کی۔
115 کے اسکور پر شمائل 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
3️⃣ wins in a row!
Pakistan U19 finish the group stage unbeaten after an all-round bowling display ????#PAKvAFG | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/Zko3PjeglH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2023
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئنگ الیون کیا ہو گی؟
گرین شرٹس کی جانب سے شاہ زیب (79) اور ریاض اللہ (73) نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم ٹیم پورے 50 اوورز نہ کھیل سکی اور 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آمنے سامنے
افغانستان کی جانب سے بشیر احمد اور فریدون داؤد زئی نے تین، تین جب کہ خلیل اور نصیر خان
نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی فتح حاصل کی ہے۔
گرین شرٹس نے پہلے میچ میں نیپال اور دوسرے میچ میں روایتی حریف کو شکست دی۔