جلسہ فلاپ کیوں ہوا ؟ مریم نواز نے وضاحت مانگ لی

مسلم لیگ نون نے گزشتہ روز جلال پور جٹاں میں یوتھ کنونشن کی ناکامی پر متعلقہ ذمہ داروں سے وضاحت مانگ لی ہے اور مریم نواز نے اس صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ وہاں کی مقامی قیادت جلسہ گاہ بھرنے میں ناکام کیوں رہی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مریم نواز نے گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں جلسے کے دوران متعلقہ ذمہ داران کی تعریف کی تھی کہ انہوں نے اتنا بڑا کنونشن منعقد کیا تا ہم بعد میں سامنے انے والی صورت حال سے اندازہ ہوا کہ جلسہ گاہ میں آدھی سے زیادہ کرسیاں خالی تھیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لیگی رہنما 12 بجے سے چار بجے تک لوگوں کا انتظار کرتے رہے جس کے بعد کرسیوں کے سامنےلیگی پرچم ایستادہ کر کے ان کے پیچھے سرکاری اہلکار بٹھائے گئے جبکہ باقی پنڈال کارکنوں سے بھرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کے ملکیتی ٹیلی ویژن چینل نے خالی کرسیوں کی فو ٹیج دکھا کر خصوصی پروپیگنڈا کیا کہ مریم نواز کاجلسہ فلاپ ہو گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات چوہدری برادران کا اپائی علاقہ ہے اور بالخصوص چودری پرویز الہی کا اثر رسوخ یہاں زیادہ ہے جو اس وقت پی ٹی ائی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ہمراہ جیل بھگت رہے ہیں۔
Why did the convention fail? Maryam Nawaz asked for an explanation,جلسہ فلاپ کیوں ہوا ؟ مریم نواز نے وضاحت مانگ لی